پاکستان کی ایشیا کپ دو ممالک میں کرانے کی تجویز پر بھارتی بورڈ آفیشل کا بیان سامنے آگیا

369

نئی دہلی:ایشیا کپ 2023دو ممالک میں کرانے کی پاکستان کی تجویز پربھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں، ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔

بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا تھا کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔

بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔