جرمنی نے لیپرڈ 2 ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ دی

428

برلن:جرمنی نے  لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے عملے کو ٹینکوں کے استعمال کی تربیت دینے کے بعد اٹھارہ جدید ترین جنگی ٹینک یوکرین کو فراہم کیے گئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یوکرین کو بھیجے جانے والے ٹینک جنگ کے دوران فرنٹ لائنز پر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں،یوکرین کئی مہینوں سے روس کے حملوں کا جواب دینے کے لئے مزید جدید گاڑیاں اور ہتھیاروں کے نظام کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے  چیلنجر 2 ٹینک بھی یوکرین پہنچ چکے ہیں،دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے ابھی تک لیپرڈ 2ٹینکوں کی آمد کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن انہوں نے برطانیہ کے بنائے ہوئے پہلے  چیلنجر 2 ٹینکوں کی آمد کی تصدیق کی ہے،

یورپی ممالک تقریبا 2,000 لیپرڈ 2 ٹینکس جنہیں نیٹو ممالک کے تیار کردہ بہترین جنگی ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے استعمال کر رہے ہیں،جرمنی نے ابتدائی طور پر ہچکچاہٹ کے بعد جنوری میں یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور دوسرے ممالک کو اپنے ٹینک بھیجنے کی اجازت دی تھی۔ 

جرمن قانون کے تحت برلن کو  لیپرڈ 2 کو کسی بھی ملک کے ذریعے دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری دینی چاہیے،جرمن فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران یوکرینی عملے کو لیپرڈ 2کی جدید ترین A6قسم کو استعمال کرنے کی تربیت دی ہے۔

لیپرڈ 2ٹینکوں کو خاص طور پر روسی T-90مین جنگی ٹینک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے برقرار رکھنے میں آسان اور دیگر مغربی ٹینکوں کے مقابلے میں زیادہ ایندھن کے قابل سمجھا جاتا ہے۔