سرکاری اراضی پر بزدار ہائوس کی تعمیر،اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار طلب

217

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی پر بزدار ہائوس کی تعمیرپر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کل(بروز جمعرات ) طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلی کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ الزام ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کے دو کنال رقبہ پر بزدار ہاس تعمیر کیا گیا،اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔