عمران خان اور فوج کے درمیان عثمان بزدار کے مسئلے پر اختلاف ہوا، شیخ رشید

338
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان عثمان بزدار اور محمود خان کے مسئلہ پر اختلاف ہوا۔

شیخ رشید نے کہاکہ  میرا صدر سے کبھی اتنا تعلق نہیں رہا لیکن میرادل کرتا ہے جاﺅں اور پوچھوں کہ کیا ہورہا ہے اورکیا نہیں ہورہا، جس وقت الیکشن کا اعلان ہو جاتا ہے ووٹر چوڑا ہوجاتا ہے اور امیدوارٹھس ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے بارے مجھ سے نہیں پوچھا، بڑے سیاستدان سارے بڑے فیصلے خود کرتے ہیں، میں نے ووٹ دیا ہے، نواز شریف نے بھی دیا اور پیپلز پارٹی نے بھی دیا۔

انہوں نے کہاکہ  مذاکرات سے الیکشن کاراستہ نہیں نکلتاتوصوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، فضل الرحمن الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،حکومت کی پالیسی ہے نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ،ساری پارٹیاں عمران خان کاراستہ روکنے کے لئے اکٹھی ہیں، معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔