کرپٹ کرپٹ اور چور چور کا احتساب کبھی نہیں کرے گا، سراج الحق

528
get power

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ کرپٹ اور چور چوروں کا کبھی احتساب نہیں کریں گے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت والنٹیئرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی اور فضائی آلودگی عروج پر ہے جب کہ ہر دوسرا شخص معاشی تنگی سے شدید پریشان ہے۔  یہاں کرپٹ کرپٹ اور چو ر چوروں کا کبھی احتساب نہیں کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ سود سے پاک معاشی نظام ہی پاکستان کی معیشت کی ضامن ہے۔اس وقت عدالتوں میں 31 لاکھ مقدمات التوا کا شکار  اور احتساب کے ادارے خود احتساب کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کیوں کہ ایک ملک کفر کے ساتھ تو چل سکتا ہے ظلم و ناانصافی کے ساتھ نہیں۔

والنٹیئرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 10 لاکھ ایسے طلبہ رضاکار تیار کررہی ہے جو تمام تفرقات سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کریں گے۔سیلاب کی آفت میں الخدمت کے رضاکاروں نے جس انداز میں کام کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

سراج الحق نے کہا کہ جب میں کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ پہنچا تو وہاں کے حالات دیکھے اور پھر حکمرانوں کے دعوے سنے، جو ٹی وی پر بیٹھ کر محض باتیں کرتے ہیں۔یہ (حکمران) کورونا اور زلزلے کے نام پر فنڈز لیتے ہیں۔ میں نے بحیثیت سینیٹر،سینٹ میں سوال کیا تو جواب ملا کہ 87 فیصدرقم انتظامی اور 13 فیصد متاثرین کو دی گئی ہے۔