لبوشین کی شاندار بیٹنگ، 48سال بعد اعزاز اپنے نام کرلیا

388

 سڈنی:آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین 48برس بعد کرکٹ  میں ایک اہم اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے،

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور پھر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں جب کہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیا کے تیسرے بلے باز ہیں،آسٹریلیا کے کسی بیٹر نے یہ اعزاز 48برس کے بعد حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈوگ والٹرز نے 1969اور گریگ چیپل نے 1974میں یہ کارنامہ انجام دیا،

لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور پھر دوسری  اننگز میں سنچری  بنائی، لبوشین نے پہلی اننگز میں 204اور دوسری اننگز میں 104رنز بنائے،اس کے علاوہ سنیل گواسکر، لارنس رو ،گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگارا بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔