پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا

347

پارا چنار: خیبر پختون خوا میں ضلع کرم کے علاقے میں پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ خرلاچی سرحد 14 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ 

ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19 نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے ، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کیلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔