جماعت اسلامی سندھ کاپیغام مصطفیۖ عام کرنے کا فیصلہ

548
Jamaat-e-Islami

کراچی: جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں ربیع الاول کے مہینے میں بڑے پیمانے پر سیرت النبیۖ کے جلسے منعقد کرکے پیغام مصطفیۖ عام کرنے کا فیصلہ

سیرت النبیۖ کے پیغام کو عام اور نظام مصطفیۖ کے نفاذ کے ذریعے مہنگائی اور محرومیوں سمیت تمام مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، ذمہ داران اقامت دین کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ قیام پاکستان کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

ان خیالات کااظہار صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے سندھ بھر کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے ضلعی امراء وقیمین شریک تھے۔اجلاس میںسہ ماہی کارکردگی،ریلیف سرگرمیوں سمیت دیگر سیاسی وتنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ظلم کا نظام ہے، وڈیرہ شاہی ذہنیت نے پورے نظام کو اپنی گرفت میں کرلیا ہے اور ہرطرف عام آدمی ظلم وناانصافیوں اور محرومیوں کا شکار ہے جس سے نکلنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن ہرگز نہیں ہے، اسلئے سندھ کے عوام کو ظلم اور ظالموں سے نجات کیلئے بیدار ہوکر حقیقی تبدیلی کیلئے اہل ومخلص قیادت کاانتخاب کرنا ہوگا جو کہ سندھ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور ان کو عدل وانصاف مسائل سے نجات دے سکے۔