پنجاب حکومت کا 25 مئی کے واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

334

لاہور : پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا جو تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی ٰلاہور میں ہونے والے اجلاس میں 25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانیکا فیصلہ کیاگیا۔

فواد چوہدری کی زیرِصدارت ایوان وزیر اعلی لاہورمیں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانیکا فیصلہ کیا گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی اور ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کوبھی طلب کرسکتی ہے۔ اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کیاقدامات کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم ہفتیمیں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریگی۔