کے الیکٹرک کی کراچی میں رات گئے طویل لوڈشیڈنگ، شہری بے حال

339

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا جس کے باعث شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے جبکہ مستثنیٰ اور غیر مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے شہر قائد کی باسی شکایت کررہے ہیں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بھی لوڈشیڈنگ سلسلہ بھی طویل ہوگیاہے، شادمان ٹاؤن، گلشن اقبال، گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ طویل ہوگیا ہے۔

ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ آئے روز بجلی کے فی یونٹ میں تو اضافہ کردیا جاتا ہے، لیکن کے الیکٹرک مافیا بن گئی ہے جو پوری سروس فراہم نہ کرنے کے باجود من مانے بل وصول کرر ہی ہے اور کوئی  کچھ کہنے والا نہیں ہے.

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔