سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدری

470

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا  فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔