گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

331
 پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 54 نئے کیسز کا اضافہ

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 1 مریض صحت یاب ہوا ہے،107 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیںاور 1634 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک 411807 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43308 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی۔ 42508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، 08مریض زیر علاج ہیں۔

792 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 140 کا تعلق مظفرآباد، 31 کا جہلم ویلی، 26 کا نیلم، 144 کاپونچھ، 103 کا باغ، 13 کا حویلی، 16 کا تعلق سدھنوتی، 182 کا تعلق میرپور، 58 کا بھمبر اور 79 کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے 08 مریضوں میں سے 7 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 1 مریض میرپو ڈی ایچ کیوہسپتال میں زیر علاج ہے۔