نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید ترین مشکلات کا شکار ہے، چوہدری محمد یٰسین

216

اسلام آباد: صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جمون وکشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ 27فروری ملک دشمن عوام دشمن حکومت کے خاتمے کی ابتداء ہے اور لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو چکی ہو گی اور عوام یوم نجات منائیں گے اس حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے قرض لینے کے بجائے خود کشی کا نعرہ لگانے والے عمران خان اب قرض کیلئے کشکول اٹھائے نگر نگر گھوم رہے ہیں نہ ان کے 200معاشی ماہرین کا پتہ معلوم ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر قابو سے باہر پیٹرول ڈیزل بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہین لوگ خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت میں ترقی کے ایسے اعداد شمار پیش کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم امریکہ کے ہم پلہ ہو چکے ہیں اور عملاً صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کو روٹی تک میسر نہیں پوری حکومت میں چینی چور آٹا چور بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ان نااہل سلیکٹیڈ حکمرانوضں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید ترین مشکلات کا شکار ہے اور ان مشکلوں سے پی پی پی ہی نکال سکتی ہے۔پوری قوم کی نظریں نوجوان اور نڈر قیادت بلاول بھٹو زرداری پر لگی ہوئی ہیں۔

انہون نے کہا کہ لانگ مارچ میں ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے ہر علاقے سے لوگ بھرپور شرکت کریں گے اور یہ لانگ مارچ نااہل حکمرانوں کے اقتدار میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی مانگے تانگے کے لوگوں پر حکومت بنائی گئی ہے لیکن یہ کمپنی زیادہ عرصہ چلتی نظر نہیں آرہی ہے ہر کوئی اپنے مفادات حاصل کرنے اور اپنے لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہے چھ ماہ کے عرصہ میں کوئی عملی کام نہیں ہو سکا۔