پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کا امکان

609

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔