شمالی کوریا نے مزید جوہری تجربات کا عندیہ دے دیا

121

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے پیانگ یانگ امریکا کے ساتھ تصادم کی تیاریوں کے سلسلے میں معطل جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔ شمالی کوریا رواں ماہ کے دوران میزائل کے 4تجربات کر چکا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابقشمالی کوریا نے 2017 ء سے جوہری ہتھیاروں یا پھر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلیسٹک میزائلوں کا تجربہ نہیں کیا ہے۔