کورونا: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وبا پھیلنے لگی

232

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وبا پھیلنے لگی، ضلعی ہیلتھ آفس نے کورونا کیسزرپورٹ ہونے پر مزید پانچ اسکول سیل کردیے گئے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو، جی سکس ون، پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور، جی ٹین فوراورآئی ایم ایس جی شکریال کا اسکول سیل کیا گیا ہے تمام اسکول میں تین یا تین سے زائد کیسز آنے پر بند کیا گیا ہے اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کیے جاچکے ہیں