عشرت العباد‘وزیراعلیٰ سندھ اور ناصر شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ

335

دبئی ( آن لائن) سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری میں شفافیت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے،ایسا اسی صورت میں ہو گا جب مئیر کا الیکشن، سیکرٹ بیلٹنگ سے نہیں بلکہ منتخب نمائندوں اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ کی سطح پر عوام کی امپاورمنٹ ہی بلدیاتی نظام کی اصل روح ہے تاکہ عوام اپنے نمائندوں کے ساتھ مسائل کے حل میں شریک رہ سکیں، صوبائی اور بلدیاتی اداروں میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے ہی عوام کی بھرپور خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ مراد علی شاہ اور ناصر حسین شاہ نے عشرت العباد کی تمام تجاویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی روبہ عمل لائی جائے گی۔