معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنیکی ضرورت ہے، عارف علوی

377

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغان معیشت بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنیکی ضرورت ہے، افغانستان میں امن و مفاہمت اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ افغانوں کے حقوق کا احترام ضروری  تاہم افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی، جس کے دوران کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

  پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط وقت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمت اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، افغانوں کی حقوق کا احترام ضروری  تاہم افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا۔