کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کے مسائل کے حل کے دونوں محاذ پر کام کرناہوگا,عبد الرشید ترابی

235

سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کا ہے کہ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کے مسائل کے حل کے دونوں محاذ پر کام کرناہوگا۔سینئر وزیر وصدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس وزراء کے ہمراہ سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی رہائش گاہ پرتشریف لائے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے نریندرموودی کے ظالمانہ اقدامات اور سید علی گیلانی کی رحلت کے بعد مقبوضہ کشمیرکے مخدوش حالات بیس کیمپ سے موثر کردار کا تقاضاکررہے ہیں،نریندرمودی منصوبے کے مطابق کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کے مسائل کے حل کے دونوں محاذ پر کام کرناہوگا،میرٹ کی بالادستی انصاف کی فراہمی سے ہی یہاں یکجہتی پیدا کیا جاسکتی ہے،نوجوانوں کے لیے باعزت روزگاراور تعمیر وترقی کے لیے عملی اقداما ت وقت اور حالات کا تقاضاہے،13ویں آئینی ترامیم سے جو وسائل اور اختیارات ملے ہیںان پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے،مزید وسائل اور اختیارات کے حصول کی کوشش کی جائے باوقاربااختیار اور باوسائل بیس کیمپ کشمیرکی آزادی اور خود پاکستان کی سلامتی کے لیے ضروری ہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سینئر وزیر وصدر پی ٹی آئی سردا رتنویر الیاس نے کہاکہ پانچ سو ارب روپے کی پیکیج سے آزاد خطے کی تقدیر بدلیںگے،سیاحت کو فروغ دیں تعمیر وترقی کا جال بچھائیںگے،وسطی حلقے کے مسائل سمیت جہاں عبدالرشید ترابی اپنی جماعت سے مشاورت کے ساتھ مسائل کی نشاندھی کریںگے وہ مسائل حل کریںگے،ہماری پیش کش تھی کہ عبدالرشید ترابی کو ایڈوائز بنا کر کابینہ میں شامل کیاجاتا یا کشمیرکونسل کا ممبر بنایا جاتا مگر عبدالرشید ترابی نے اس سے معذرت کرلی ہماری تجویز ہے کہ عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں آزادکشمیرکی ساری قیادت ،حریت کانفرنس ،پاکستان اور عالمی سطح پرکشمیرکے لیے کام کرنے والوں پر مشتمل کشمیرکمیٹی قائم کی جائے تاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقداما ت کیے جاسکیں،صحافیوںکے سوال کے جوا ب میںتنویر الیاس نے کہاکہ عبدالرشیدترابی جیسے عالمی اور اجلی شخصیت پر لین دین کا الزام لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے،عبدالرشید ترابی پوری قوم کا اثاثہ ہیں،ان کی ساری زندگی کی جدوجہد پوری دنیا کے سامنے ہے۔عبدالرشید ترابی کا تحریک آزادی کشمیرکے لیے تاریخی کردار ہے یہاں کے عوام کے مسائل کے حل لیے بھی انھواںنے بھرپور کردار ادا کیا۔انھوںنے کہاکہ خیر کے کاموں میںتعاون کی امید ہے۔کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ میں تعمیر وترقی ہمار اہدف ہے۔