نائجیریا ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا

1257

نائیجیریا کا مرکزی بینک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے.

ترقی یافتہ ممالک اب لین دین کے اخراجات کو کم کرنے اور رسمی مالیاتی نظام میں شرکت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی پر انحصار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے دارالحکومت ابوجا میں ڈیجیٹل کرنسی لانچ کے موقع پر تقریر میں کہا، “نائیجیریا افریقہ کا پہلا ملک اور دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل کرنسی اپنے شہریوں کے لیے متعارف کرادی ہے.”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی اور اس کی بنیادی ٹیکنالوجی کو اپنانے سے، جسے ‘بلاک چین’ کہا جاتا ہے، اگلے 10 سالوں میں نائیجیریا کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 29 بلین ڈالرز کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں ڈیجیٹل کرنسی جسے eNaira کہا جاتا ہے، کا اجراء اس وقت سامنے آیا ہے جب فروری کے اوائل میں مرکزی بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کرپٹو کرنسی میں لین دین یا کام کرنے سے غیر قانونی قرار دیا تھا کیونکہ اس سے مالیاتی نظام کو خطرہ لاحق تھا۔