ڈاکٹر قدیر کی خدمات پر قومی اسمبلی اجلاس میں قرار دادپیش

328
cabinet was dismissed

اسلام آباد: ڈاکٹرعبدالقدیر کی خدمات پر قومی اسمبلی اجلاس میں قرار دادپیش کی گئی، قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی۔

قرار داد پیش کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ یہ ایوان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے، ایوان پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت قومی وملی نقصان ہے،انہوں نے نامساعدحالات بڑا کردار ادا کیا،ڈاکٹر عبدالقدیر نے نجی زندگی میں وہ قربانیاں دیں جو ناقابل فراموش ہیں،یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر کے درجات کی بلندی کی دعا کرتاہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے لیے خصوصی دعا جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبداکبر چترالی نے کرائی اور اسپیکر اسمبلی سمیت دیگر اراکین نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔