ڈیلٹا ویرئنٹ کاپھیلاؤ؛ امریکی صدر کا بڑا فیصلہ

198

امریکا میں ڈیلٹا ویرئنٹ کا پھیلاو روکنے کیلئےصدر جوبائیڈن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدارتی فیصلے میں وفاقی ملازمین اورسرکاری عمارتوں میں آنے والےافراد کو لازمی ماسک پہننے کا حکم دیا گیاہے۔

صدر جوبائیڈن نےفیصلہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی ہدایات کے بعد کیا ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کو سیاست کی نذر  نا کریں کورونا سرخ یا نیلی ریاست نہیں انسانی زندگی کا مسئلہ ہےہم ابھی مکمل طور پر خطرہ سے باہر نہیں نکلے۔

واضح رہے کہ کورونا کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ امریکا، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پھیل چکی ہے اور ماہرین نے وبا کی اس قسم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بچاؤکے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔