کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی، کے-الیکٹرک

228

کراچی: کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق کراچی کو سپلائی کرنے والے ایک ہزار 900 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کی جاری ہے جب کہ مقامی سطح پر فالٹس کی درستگی کے لیے کے-الیکٹرک کی ٹیمیں مصروف عمل ہے۔

ترجمان کے مطابق گلشن اقبال، بہارآباد، ناظم آباد، کورنگی، فیڈرل بی ایریا کے بیشتر مقامات پر بجلی بحال کردی گئی۔ لانڈھی، لیاری، صدد، گارڈن، ٹاور اور طارق روڈ کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔