یورو کپ فائنل: انگلینڈ کو شکست دیکر اٹلی یورپ کا نیا چیمپیئن بن گیا

180

لندن: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست، اٹلی یورپ کا نیا فٹبال چیمپئین بن گیا، انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اٹلی نے دوسری مرتبہ یوئیفا یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوروکپ فائنل کے سنسنی خیز فائنل میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا، جو اٹلی نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔

ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے لیوک شا نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گول کر کے حریف پر برتری حاصل کرلی، جسے دوسرے ہاف کے 67 ویں منٹ میں اٹلی کے بنوکی نے گول کرکے ختم کر دیا۔

اس کے بعد مقررہ 90 منٹ اور پھر 30 منٹ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں 2-3 سے اٹلی نے فتح حاصل کی۔