کینیڈا میں مسلح افراد کا پاکستانی نژاد شہری پر حملہ، داڑھی کاٹ ڈالی

264

اوٹاوہ: کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفر ت انگیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلم شخص کو شدید زخمی کردیا اور داڑھی بھی کاٹ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکٹون کے رہائشی پاکستانی نژاد کاشف پر چہل قدمی کرکے  گھر واپس آرہے تھے کہ دو افراد نے ان پر پیچھےسے حملہ کیا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔ کاشف نے بتای کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، اور ان کے ہاتھ پر تیز دھار آلے سے حملہ بھی کیا جس سے 14 ٹانکے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ آور کاشف کو زخمی حالت میں چھوڑ کرکے فرار ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سسکٹون کے میئر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں صدمے میں ہوں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی سمیت کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی جگہ نہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔