تحریک انصاف کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اور ڈرائیور کی لاشیں منگلہ ڈیم سے مل گئیں

598

میرپور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں، 11 جون کو اُن کی گاڑی دریائے جہلم میں جاگری تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر میرپور آزاد کشمیر منیر احمد قریشی کے مطابق منگلا ڈیم میں قلعہ رام کوٹ کے قریب دو لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت سردار صغیر چغتائی اور اُن کےڈرائیورکے نام سے ہوئی ہے۔

دو روز قبل صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کی لاش بھی دھان گلی ڈڈیال سے ملی تھی۔

خیال رہے کہ 11 جون کو آزاد پتن کےمقام پر صغیر چغتائی کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی، سیکرٹری اور ان کے ڈرائیور ڈوب گئے تھے۔