سندھ اور بلوچستان میں خشک سالی کاامکان

583

کراچی: سندھ حکومت نے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  نے دوسرا الرٹ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں خشک سالی بڑھ رہی ہے، اکتوبر 2020سے مئی 2021تک انتہائی کم بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے سندھ کے 14اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔

خشک سالی کا شکار ہونے والے علاقوں میں بدین، میر پور خاص ، عمرکوٹ، سانگھڑ،تھرپارکر، ٹھٹھہ، سجاول، دادو ، خیرپور ، لاڑکانہ ، نوشہرہوفیروز ، نواب شاہ اور سکھر شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے نے 3جون کو  بھی خشک سالی کا الرٹ جاری کیا تھا،خشک سالی کے دوران پانی کی دستیابی معمول کی سطح سے بھی کم ہوجاتی ہے  اور اس کے نتیجے میں غذا ئی قلت کی  بھی کمی ہوجاتی ہے۔