اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ردعمل سامنے آگیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیل اور فلسطین کو اس خطرناک صورتِ حال سے پیچھے ہٹنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
بورس جانسن نے کہا کہ بڑھتے ہوئے تشدد اور شہری ہلاکتوں پر شدید تشویش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں فوری کمی آئے۔
I am urging Israel and the Palestinians to step back from the brink and for both sides to show restraint. The UK is deeply concerned by the growing violence and civilian casualties and we want to see an urgent de-escalation of tensions.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) May 12, 2021