فلسطین کا یورپی ممالک کی جانب سے اسے ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم

269
recognized as a state

رم اللہ : فلسطین نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیاہے

سرکاری خبر ایجنسی وفا کی طرف سے جاری بیان میں، فلسطینی ایوان صدر نے اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ان کی سرزمین پرحق خود ارادیت کے تحفظ اور دو ریاستی حل پرعملدرآمد میں حمایت کے لیے حقیقی اقدامات کرنے کے حوالے سے اس تعاون کو سراہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:https://www.jasarat.com/2024/05/22/spainirelandnorway/

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ایک مسلمہ حق ہے جسے بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم کیا گیا ہے، جن ممالک نے ابھی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: https://www.jasarat.com/2024/05/22/israels-announcement/

اس سے پہلے یورپی یونین کے آٹھ رکن ممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کرچکی ہیں، جن میں بلغاریہ، پولینڈ، جمہوریہ چیک، رومانیہ، سلوواکیہ، ہنگری، قبرص اور سویڈن شامل ہیں۔