اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کا فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

322

آئرلینڈ اسپین اور ناروے نے فلسطین نے کو بطور ایک ریاست تسلیم کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے وزیراعظم جونس گار اسٹور نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد دیگر ملکوں کو پیغام بھیجنا ہے ،اگر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں قیام امن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم گہر اسٹور کا کہنا تھا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے، مشرق وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم آئرلینڈ سیمون ہیرس نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئرلینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے کہا کہ وزراء کونسل منگل 28 مئی کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدے گی۔ ،ہم متعدد وجوہات کی بنا پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم  اپنی تکلیف دہ اور تباہ کن کی پالیسی کے ساتھ مسئلہ فلسیطن کے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔