ہر پاکستانی سالانہ اوسطاً کتنا آٹا کھاتا ہے، محکمہ خوراک کی رپورٹ جاری

197
Tender

لاہور:محکمہ خوراک  نے ملک میں استعمال ہونے والی  گندم  کے حوالے سے باقاعدہ رپورٹ جاری کردی، سالانہ بنیاد پر پاکستان میں ہر شہری 115 کلو آٹا کھاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک کی جاری کردہ رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے، رواں برس چاروں صوبوں میں گندم کا پیداواری ہدف 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا۔

محکمہ خوراک نے اپنی رپورٹ میں رواں سال  2 کروڑ 96 لاکھ ٹن گندم کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب کو 12 کروڑ 78 لاکھ لوگوں کے لیے 1 کروڑ 47 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے جبکہ انہیں بیج کے لیے 8 لاکھ 72 ہزار ٹن گندم کی ضرورت ہے۔

محکمہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق سندھ کا پیداواری ہدف 44 لاکھ ٹن، خیبر پختو نخواہ کا 14 لاکھ اور بلوچستان کا 13 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔