واشنگٹن :وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات

210

واشنگٹن :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ، توانائی ، نجکاری اور ٹیکس کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا ،محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے صدر نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

 وزیرخزانہ نے 9 ماہ کے دوران ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں رعایتی فنانسنگ اور مستقبل کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔