پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر ہلاک

285

کرچی: گینگ وار کمانڈر عبید لنگڑا پولیس کارروائی کے دوران مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عبید لنگڑا گولیمار گینگ کا کمانڈر تھا جو کے پاک کالونی کے پولیس اہکاروں کے ساتھ  تبادلے مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم کے ساتھی عارف ٹکی و دیگر مارے جا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم پرقتل، اقدام قتل، بھتہ خوری کے علاوہ پولیس مقابلوں کے کیسز بھی تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ ملزم ساجد واجد ریاست لنگڑا حاجی ریاست کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔

ذرائع پولیس کے مطابق ملزم آجکل گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔ گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کی تلاش جاری ہے۔