غزہ: اسرائیلی حملوں میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 899 ہو گئی

181

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل نے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 899 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔

قوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔  یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچے کو شہید یا زخمی کیا جا رہا ہے۔