ٹیسلا نے 10فیصد ملازمین کو فارغ کیوں کیا؟

378

الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے بڑے امریکی ادارے ٹیسلا نے دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے ٹیسلا نے سیلز میں غیر معمولی کمی کے باعث دنیا بھر میں کم و بیش 15 ہزار ملازمین کو فارغ کیا۔

کمپنی ٹیسلا کے تمام مینیجرز کے ساتھ کمپنی کے مالک ایلون مسک کی گفتگو ہوئی، ایلون مسک نے کہا کہ تمام شعبوں کا بھرپور جائزہ لے کر طے کیا جائے کہ کس کس کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ہم اب کمپنی کو ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے تیار کر رہے ہیں اس لیے لاگت میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے کمپنی کے ہر پہلو کو دیکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا وہ عمل ہے جو مجھے سخت ناپسند ہے لیکن اس وقت میرے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

جبکہ ایلون مسک نے ابتدائی تخمینے میں 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی 2025ء کی دوسری ششماہی میں روبوٹیکسی لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت مبینہ طور پر 25,000 ڈالرز ہوگی۔