طالب علم جنریٹر کےدھوئیں سے بے ہوش ہو گئے

246

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں واقع ایک اسکول میں جنریٹر کے دھوئیں سے طالب علم بے ہوش ہوگئے جن کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

واقعہ ہجرت کالونی سیکٹر 2 میں واقع ایک نجی اسکول میں پیش آیا جہاں علاقے میں لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر اسکول کی عمارت کے لیے بجلی بنا رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 22 بچے کلاس رومز میں دھوئیں کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ایدھی ایمبولینسز کے ہمراہ اسکول پہنچ گئی۔

بچوں کو اسکول سے بچا لیا گیا، جب کہ انہیں ہوش میں آنے کے لیے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں لیاری میں نجی اسکول کی عمارت میں گیس لیکیج کے باعث 8 بچے بے ہوش ہوگئے۔

بچوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ عمارت میں گیس لیکج کے باعث اسکول میں آٹھ بچے بے ہوش ہو گئے۔