اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شرجیل میمن

146

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بیروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلے کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ 15 روز میں کچے سے 13 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ ایک ہفتے میں 6 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرسٹل آئس استعمال کرنے والوں کو پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کرسٹل آئس استعمال کرنے والے خودکش بمبار ہیں۔