عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا کیا، وزارت خزانہ

225
prices is expected

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والا قیمتوں میں اضافہ ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی بیشی کا تعلق عالمی منڈی میں ہونے والے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ایکسچینج ریٹ سے جڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 3.82 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 4.30 ڈالر فی بیرل بڑھی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امید ہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف مل سکے گا۔