اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا

201

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

غزہ کی کراسنگ اتھارٹی نے کہا کہ حراست میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں کو علاج کے لیے ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم محکمے نے جسمانی یا ذہنی استحصال کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ 

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جاتا۔ 

اسرائیل فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ لوگ جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، انہیں غزہ میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔

فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔