آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی و بیروزگاری کم ہونے کی پیشگوئی

263
Next loan tranche

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں سال 2024ء کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آئندہ سال شرح نمو میں اضافہ ہوگا جو بڑھ کر 3.5 فی صد تک جائے گی۔ اسی طرح عواں برس معاشی شرح نمو 2 فی صد اور آئندہ برس ساڑھے تین فی صد تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں مالی سال 2024-25 کے دوران بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں اس سال مہنگائی 24.8فی صد او ر آئندہ سال کم ہوکر 12.7 فی صد کی شرح تک گر جائے گی۔

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024ء میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فی صد ہے جو اگلے سال تک کم ہوکر ساڑھے سات فی صد تک رہنے کا امکان ہے۔