فواد چوہدری کیخلاف 36 مقدمات، آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کردیا

175
summary

لاہو ر: آئی جی پنجاب اور صوبائی حکومت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف درج 36 مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پنجاب حکومت کے وکیل، آئی جی پنجاب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت کے استفسار پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ فوادچوہدری کے خلاف 40 مقدمات درج تھے، 4 مقدمات خارج کردیے ہیں اب 36 مقدمات رہ گئے ہیں۔اس کے علاوہ کسی مقدمے میں نامزد نہیں؟۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ فواد چوہدری نے ان مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر نہیں کیں جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ انہیں عبوری ضمانت دائر کرنے کا موقع دیں گے؟ اس پر آئی جی پنجاب نے کہا جی ہم انہیں موقع دیں گے۔

عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانت دائر کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا ٹائم دے دیا۔