فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر فیض حمید کا رد عمل

238

روالپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کہنا ہے کہ  ہم نے دھرنے کو منظم نہیں کرایا تھا بلکہ ختم کرایا تھا،حکومت نے 22نومبر2017کو وزیر اعظم کی سربراہی میں دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فیض آباددھرنا کمیشن رپورٹ پر فیض حمید نے فوری  رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھی، جس کی وجہ سے میں نے معاہدے پر دستخط کیے،دستخط کی اجازت اُس وقت کے آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹی ایل پی کے مالی معاملات کی تحقیق  نہیں کی کیونکہ مالی امور کی پڑتال ہمارا مینڈیٹ نہیں تھا، ہم نے امن قائم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ فیض آباددھرنے پر انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دے دی۔