انگلینڈ کے سابق اسپنر ڈیرک انڈرووڈ انتقال کر گئے

211

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ڈیرک انڈرووڈ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈیرک انڈر ووڈ انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انڈرووڈ نے 86 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے297 وکٹیں حاصل کیں۔

انڈرووڈ نے پاکستان کے خلاف بھی 10 ٹیسٹ میچز، جبکہ کینٹ کاؤنٹی کی جانب سے 676 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ انڈروڈ نے 1963-1987 تک صرف 19.04 کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیرک انڈروڈ نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور انڈر ووڈ نے 1987 میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

کینٹ کاؤنٹی کی جانب سے ڈیرک انڈرووڈ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔