الیکشن کمیشن نے عبدالخالق خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

129
exchange of officers

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان کی عام انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 51 چمن سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 21 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کے بعد پی بی 51 کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 سے عبدالخالق خان 20ہزار 390 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے تھے۔