پاک، سعودیہ تعلقات کواقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، اسحق ڈار

107

اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے، پاکستان میں تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہترمستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعان دونوں ممالک کیلئے مفید ہیں۔

اسحق ڈار نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاک- سعودی تعلقات اور مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مددملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔