سام سنگ رواں سال کی زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی قرار

290

دنیا کے نامور کمپنی سام سنگ نے رواں سال کےدوران سب سے زیادہ فونز فروخت کر نے والی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ریسرچ کمپنی (آئی ڈی سی) کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونزکی فروخت میں تقریبا 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں جنوری اور مارچ کے درمیان اسمارٹ فونز کی ترسیل 7.8 فیصد بڑھ کر 289.4 ملین ڈیوائسز تک پہنچ گئی، سام سنگ نے 20.8 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس کمی کے باعث سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب اینڈرائیڈ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کی ڈیوائسز کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔