خیبر باڑہ: شدید بارش سے مکان کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق

267
heavy rain in Khyber Bara

خیبرباڑہ: شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ خیبرباڑہ کے علاقے اکاخیل میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پرپہنچ کر امدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا، ملبے تلے دبے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 14 سالہ لڑکا، 17 سالہ لڑکی اور 38 سالہ خاتون ودیگر شامل ہیں، باقی 4 زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔