میڈیا کی تنقید پر نہیں، پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے: مچل اسٹارک

231

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ میڈیا کی تنقید پر نہیں، میرا پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے۔

  آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی آسان ہے ، کچھ نہیں پڑھتا اس لیے مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرتی، دو سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلا، ہو سکتا ہے سست آغاز کی یہی وجہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 34 سال کا ہو چکا ہوں اپنے ورک لوڈ سے مطمئن ہوں ،میں ردھم میں واپس آ رہا ہوں، اب اچھی بولنگ ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مچل اسٹارک کا 24.75 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہوا تھا اور آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں معمولی پرفارمنس پر مچل اسٹارک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔