بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے تباہی ، صوبائی حکومتیں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

75

کوئٹہ: بلوچستان اور خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) میں بارشوں نے تباہی   مچادی، صوبائی حکومتیں عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کے پی کے اور بلوچستان میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں میں نالے ابل پڑے، نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے،چارسدہ  روڈ، بڈھنی اوروارسک کے علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،گلبہار اور گلبرگ میں بھی گلی کوچے تالاب  کا منظر پیش کرنے لگے،مری روالپنڈی جی ٹی روڈ بروری کے علاقے میں لینڈ سلائنڈنگ ہونے سے سڑک کا بڑا حصہ دھنس گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی،دریائے پنجکوڑہ میں اونچے اور دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کے پی کے اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے  دیگر متعلقہ اداروں کوہائی الرٹ رہنے کا کہا ہے۔