بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، کل ویساکھی میلے میں شرکت کرینگے

349
Pakistan from India

لاہور: سکھ مذہب کے تہوار ویساکھی میلےکی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہو گئے۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کرنے والوں میں صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان PSGPC رمیش سنگھ اروڑہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم،متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام،سردار ستونت سنگھ، سردار تارا سنگھ، سردار ڈاکٹر ممپال سنگھ، ستونت کور و دیگر کمیٹی ممبران بھی شامل تھے۔

بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی نے 10 روز کا ویزہ جاری کیا ہے جبکہ بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گورودوارہ سچا سودا، گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور کی یاترا کریں گے جبکہ سکھ یاتری متعدد ٹرینوں کے ذریعے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے جہاں ویساکھہ میلہ 2024 کی مرکزی تقریب کل بروز اتوار منعقد ہو گی۔